قنوج،14اپریل (ایجنسی) قنوج پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار اور اترپردیش کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے یہاں کہا کہ ریاست کی سماجوادی پارٹی کی حکومت نے سابقہ
حکومتوں کےمقابلے میں سب سے زیادہ کام کیا ہے۔ محترمہ ڈمپل یادو نے رائے دہندگان سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے کے لئے روڈ شو کیا۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی ترقی ان کی ذمہ داری ہے اور قنوج کو اس کی شناخت واپس دلانے کے لئے وہ پوری لگن سے جد وجہد کریں گی۔